بغداد(سچ نیوز)عراق کے مرکزی بنک کے گورنر نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ہونے والی خوف ناک بارش نے ایک بنک میں موجود7 ارب عراقی دینار تلف کردیے۔العربیہ کے مطابق عراقی مرکزی بنک کے گورنر علی العلاق نے پارلیمنٹ کے اجلاس کو بتایا کہ شدید بارش کے باعث بغداد میں ایک سرکاری بنک کی عمارت میں موجود7 ارب دینار ضائع کردیے۔ ان کا کہنا تھا کرنسی کے نوٹ یا تو پانی میں بہہ گئے یا وہ ناقابل استعمال ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں بغداد میں موسلا دھاربارشیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں بغداد پانی میں ڈوبا رہا ہے۔کسی بنک یا اس کی برانچ کی جانب سے نقدی کے ضائع ہونے کا دعویٰ نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ علی العلاق کے دعوے پر کئی قسم کے سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔بعض لوگوں نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے علی العلاق کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ لگتا ہے کہ یہ رقم کسی اور ذریعے سے بنک سے نکال کر غائب کی گئی ہے۔بارش محض بہانہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گورنر علی العلاق کا کہنا ہے کہ بنک کی درخواست پر ضائع ہونے والی رقم کے متبادل کرنسی نوٹ مہیا کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب حادثے کی صورت میں کرنسی ضائع ہوجائے تو اس کی متبادل رقم جاری کردی جاتی ہے۔ادھر عراقی پارلیمانی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رافدین بنک کو بارش کے باعث10ارب دینار کا نقصان پہنچا ہے تاہم مرکزی بنک کے گورنر نے کہا کہ10 ارب دینار نہیں بلکہ بارش کے باعث7 ارب دینار ضائع ہوئے ہیں۔
بارش7 ارب عراقی دینار بہا لے گئی،بینک کا انکشاف
بارش7 ارب عراقی دینار بہا لے گئی،بینک کا انکشاف
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026