کوئٹہ(ویب ڈیسک) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 48ویں روز بھی جاری رہا۔
ضلعی حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے 2 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے اب تک مجمو عی طورپر3235افراد پاکستان آچکے ہیں۔
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افراد پاکستان پہنچے ہیں جب کہ گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے مجموعی طور پر 13854 افراد وطن واپس آئے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ اب تک پاکستان پہنچنے والوں میں مزدور، بزنس مین ،طلباء، زائرین، ماہی گیر اور ایران کے رہائشی شامل ہیں۔
