جکارتہ(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کےجزیرے ویسٹ جاوا میں 5.6شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے ، جس کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں متعدد تباہ بھی ہوئیں، مختلف حادثات میں اب تک 50سے زائد افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
"رائٹڑز "کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ دارالحکومت جکارتہ سے 75 کلو میٹر دور زلزلے کا مرکز تھا جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،جکارتہ میں زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں ، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ خوفزدہ ہو گئے اور گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔