اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے میں اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق پابندی ختم ہونے کے بعد پنجاب کا کوئی بھی شہری گھر بیٹھے آن لائن اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دے سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کی طرف سے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم پابندی کا حتمی خاتمہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہو گا۔ کابینہ کمیٹی کی طرف سے آل پاکستان اسلحہ لائسنس کی فیس بھی ایک لاکھ روپے سے کم کرکے صرف 15ہزار روپے کر دی ہے۔

Exit mobile version