لندن (ویب ڈیسک ) ابراج گروپ کے سیویندرن ویٹوپیٹلائی نے ایسے نو الزامات کا اعتراف کیا ہے جن میں مجموعی طور پر انہیں 115 سال قید اور 11.5 ملین ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
سری لنکا میں پیدا ہونے والے برطانوی شہری سیویندرن ویٹوپیٹلائی جو عام طور پر سیو ویٹویٹپلائی کے نام سے جانے جاتے ہیں نے نیویارک کے جنوبی ضلع کی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں جج سارہ نیٹ برن کے سامنے سنگین الزامات کا اعتراف کیا۔
لندن ہائیکورٹ اور نیو یارک ڈسٹرکٹ کورٹ کی عدالتی دستاویزات کے مطابق سیویندرن ویٹوپیٹلائی نے سنگین مالیاتی جرائم کا اعتراف اس لیے کیا ہے تاکہ انہیں کم سزا دی جائے۔سیویندرن ویٹیوپٹلی شمال مغربی لندن کے نارتھ ووڈ میں تین ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت کی ایک حویلی میں مقیم ہیں ۔ انہوں نے 2012 میں ابراج میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ انہوں نے عدالت کے روبرو تحریری طور پر تصدیق کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے جرائم کا اعتراف کر رہے ہیں۔ سیویندرن ویٹیوپٹلی کے اعتراف جرم کی درخواست امریکی جج نے قبول کر لی ہے۔