ممبئی(سچ نیوز )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی ہم شکل سامنے آگئی جس نے بھارتی سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ہے ۔تفصیل کے مطابق بھارتی سوشل میڈ یا صارفین اس وقت ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے جب انہوں نے انوشکا شرما کی ہم شکل امریکی لڑکی کو دیکھا ۔یہ لڑکی امریکی گلو کارہ ہے جس کا نام جولیا جولیا مائیکس ہے ،انوشکا شرما اور جولیا مائیکس میں اس حد تک مشابہت ہے کہ دونوں کی آنکھیں ،ناک ،ہونٹ اور چہرے کے دیگر خدو خال بھی ایک جیسے ہیں ۔25سالہ جولیا مائیکس معروف گلو کاروں کے لیے گانے بھی لکھتی ہیں اور اب تک انہوں نے سلینا گومز ،برٹنی سپیئرز ،جسٹن بیبر ،شان مینڈس ،ففتھ ہارمنی سمیت کئی گلو کاروں کے لیے گانے بھی لکھے ہیں ۔جولیا نے گلوکاری کا آغاز 2017میں کیا تھا اور انہیں پہلے البم کے لیے معروف ایوارڈز ایونٹ گریمی میں سال کے بہترین گانے اور بہترین آرٹسٹ کے لیے نامزد کیا گیا تھا ۔امریکی گلو کارہ کی تصویریں دیکھ کر بھارتی سوشل میڈ یا صارفین نے انتہائی دلچسپ انداز میں اپنے خیا لات کا اظہار کیا ۔