واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے جبکہ حکام نے ہالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھر خالی کرالیے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں 3 مختلف مقامات پر 2 روز سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا،پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔بیوٹے کاؤنٹی شیرف، کوری ہونیا کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے علاقے کے 80 سے 90 فیصد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 35 افراد لاپتہ ہیں۔دوسری جانب قصبے پیراڈائز سے 26 ہزار افراد کو ہنگامی بنیادوں پرنقل مکانی کرنا پڑی جبکہ یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔آگ نے اب تک کئی ہزار سے زائد مکانات، سکولوں اور ہسپتالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
کیلیفورنیاکے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی ،9ہلاک ،35 لاپتہ
کیلیفورنیاکے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی ،9ہلاک ،35 لاپتہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026