لاہور (سچ نیوز) پاکستان میں ڈالر کی قیمت 25۔76 روپے ہو گئی؟ گوگل سمیت دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز تو یہی کہہ رہے ہیں مگر کیا یہ واقعی سچ ہے?نہیں جناب! ایسا صرف اور صرف مارننگ سٹار کے سرورز میں آنے والی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے جو ایک معاشی اعددو شمار اور ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے والی سروس ہے اور دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز کرنسی ایکچنج ریٹ فراہم کرنے کیلئے اس سروس سے ہی معلومات حاصل کرتے ہیں۔بلوم برگ اور ایکس ای جیسی ایکسچینج ریٹس فراہم کرنے والی سروسز نے بھی اس خرابی کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت 88۔138 روپے ہے۔