پشاور:(سچ نیوز) روس کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف وائس ایڈمرل آسپوو لوگر ولادیمیروچ کی قیادت میں عسکری وفد نے کور کمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر سے ملاقات کی، جہاں پر انہیں دہشتگردی کیخلاف آپریشنز، پاک افغان سرحد پر باڑ تنصیب اور علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روس کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف وائس ایڈمرل آسپوو لوگر ولادیمیروچ کی قیادت میں عسکری وفد نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ فوجی تعاون اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی عسکری وفد کو پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے اور مجموعی علاقائی صورتحال پر بھی بریف کیا گیا۔ روس کے 6 رکنی عسکری وفد نے ضلع خیبر کا دورہ بھی کیا، وائس ایڈمرل آسپوو لوگرولاد یمیروچ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔