لاہور (سچ نیوز) پنجاب حکومت نے سینئر اداکار غلام محی الدین کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنانے کافیصلہ کر لیا ہے۔نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق محکمہ ثقافت پنجاب نے اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے جس کی منظوری کے بعد نیا فلم سنسر بورڈ قائم کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل شعیب بن عزیز بطور چیئرمین اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔غلام محی الدین نے اپنی تعیناتی کی سمری وزیراعلیٰ ہاﺅس بھجوانے کی تو تصدیق کی ہے تاہم سمری کی منظوری سے متعلق انہوں نے حتمی بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ اگر مجھے یہ ذمہ داری ملی تو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل کر دیا تھا۔