ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی سنگر نک جونس عیسا ئی رسم رواج کے مطابق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب ہفتے کی شام جودھ پور کے عمیدبھون پیلس میں ہوئی۔تقریب میں دلہن اور دولہا کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔اس موقع پر پریانکا چوپڑانے امریکی ڈیزائنر رالف لارن کا تیار کردہ گاون زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ نک جونس بھی راف لارن کاسوٹ پہنے ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ کی طرح پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی بھی دوتقریبات ہوں گی، آج عیسائی رسم و رواج کے بعد اتوا ر کو اسی جگہ ہندو طور طریقے سے شادی ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا 2 دسمبر کو ہونے والی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی میں ہندوستانی ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کی ڈیزائن کیا ہوا لباس زیب تن کریں گی جبکہ ان کے دولہے میاں ممکنہ طور پر سر پر پگڑی باندھیں گے اور ان کے ہاتھ میں تلوار ہو گی۔