لاہور(سچ نیوز)سینئر اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ ٹی وی شوز کے دورن جگت کرتے ہوئے بڑا محتاط رہنا پڑتا ہے ،نجی ٹی وی چینلز کے مزاحیہ شوز سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں الگ پہچان ملی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مراد نے کہا کہ فیملیز نجی ٹی وی کے شوز انتہائی شوق سے دیکھتی ہیں، اسی لئے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جگت کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہا جائے،سکرپٹ کے ساتھ فی البدیہ جملے بازی کااستعمال بھی کرنا پڑتا ہے اور یہ میرے سمیت تمام مزاحیہ اداروں کیلئے ایک چیلنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن دو نجی ٹی وی چینلز سے مزاحیہ شوز آن ائیر ہیں جس میں میرے کرداروں کو بہت مقبولیت مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز کے شوز میں مزاح کے ساتھ اصلاح کا مثبت پہلو بھی اجاگر کیا جاتا ہے اور ہمیں سٹیج ڈراموں میں بھی اسی ڈگر پر چلنا چاہیے ۔