میڈرڈ: ( سچ نیوز) اسپین کی عدالت نے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر ٹیکس چوری کے الزام ثابت ہونے پر مالی جرمانے اور قید کی سزا سنا دی۔ رالر میڈرڈ کلب سے اطالوی ٹیم یووینٹس کو جوائن کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو خود پیش ہونے کا حکم صادر کیا، تمام تر بحث مکمل ہونے پر عدالت نے کرسٹیانو رونالڈو پر اٹھارہ اعشاریہ آٹھ ملین یورو جرمانہ اور دو سال قید کی سزا سنائی۔
اسپینش ضابطے کے مطابق عدم تشدد کی کارروائیوں میں دو سال تک سزا پانے والے کسی بھی مجرم کو جیل نہیں بھیجا جاتا، اس لیے پرتگالی اسٹرائیکر اب اسپین کی جیل تو نہیں کاٹیں گے البتہ مالی جرمانہ ادا کرنے کے پابند ہیں، عدالت پیشی سے پہلے سپر اسٹار فٹبالر نے وہاں پر موجود پرستاروں کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ سے دو ہزار چودہ کے دورانیے میں ٹیکس چوری کے الزام میں رونالڈو کو سزا ہوئی ہے، ان سے پہلے لیونل میسی، جوزے مورینو سمیت نامور فٹبالرز کو ٹیکس چوری کی مد میں سزائیں ہو چکی ہیں





























