راس الخیمہ (سچ نیوز)متحدہ عرب امارات کا ایک امدادی ہیلی کاپٹر راس الخیمہ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہو گئے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اگوسٹا 139 ہیلی کاپٹر راس الخیمہ میں جبل جیس کے علاقے میں ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب امدادی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے۔اس میں ہیلی کاپٹر قلابازیاں کھاتا ہوا پہاڑ پر آگرا اور پھر اس کو دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔امارات راس الخیمہ کے حکمراں شیخ سعود بن سقر القاسمی نے اس حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔