عام لوگوں کی زندگی میں جہاں جادو ٹونہ کا دخل بڑھ گیا ہے وہاں ہماری زندگی میں جنات کا عمل دخل بھی عام مسئلہ بن گیا ہے ۔مذہب سے دوری اور سماجی اخلاقی طور پر زوال کی جانب بڑھنے سے ہماری زندگیوں اور معاملات پر ہوائی اور ناری مخلوق کا قبضہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگ عاملوں سے رابطے کرتے ہیں۔قرآن و حدیث میں شر پسند شیطانی مخلوق سے پناہ کے لئے بے شمار ہدایات موجود ہیں ۔ایسے مسلمانوں کو جنہیں یہ شکایت ہو اور جو سمجھتے ہوں کہ اچانک جنات کا ان سے سامنا ہوگیا ہے تو انہیں گھبرانے کی بجائے آیت الکرسی کا یہ عمل کرنا چاہئے ۔اس عمل سے پہلے لازم ہے کہ اس کو آیت الکرسی مکمل یاد ہو۔میرے مرشد گرامی اور انکے مرشدحضرت اخندزادہ مبارکؒ بھی سالکین کو شیطان و جنات سے حفاظت کے اذکار خاص طور آیت الکرسی پڑھنے کی ہدایت کرتے تھے ،جنات کے خطرہ کے پیش نظر آیت الکرسی کوا سطرح پڑھنا چاہئے کہ جب ولا یودہ حفظھما تک پہنچیں تو اسکو لگاتار ستر بار پڑھ لیں ،اس موقع پر اگر لاکھوں جنات بھی آپ پر حملہ آور ہوں گے تو اللہ کے حکم سے وہ بھاگ جائیں گے ۔ علاوہ ازیں جو لوگ تیسرا کلمہ بکثرت پڑھتے ہیں،انکی روحانی قوت اسقدر زیادہ ہوتی ہے کہ ان پر شیطانی حملے ناکام ہوجاتے ہیں ۔روزانہ کم از کم اکیس مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھنا چاہئے۔ (پیر ابو نعمان رضوی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com )