دوحہ(سچ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحا ایئرپورٹ پہنچے تو قطری حکام نے ان کا استقبال کیا۔شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے کے دوران اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔اس سے قبل وزیر خارجہ قطر روانہ ہونے کےلئے بغیر پروٹوکول کے ائیرپورٹ پہنچے، شاہ محمود قریشی ائیرپورٹ پرعام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے رہے۔شاہ محمود قریشی بورڈنگ پاس لینے کےلئے عام مسافروں کی طرح مراحل سے گزرے، مسافروں نے وزیرخارجہ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چار ملکی دورہ کیا تھا، دورے کے چوتھے اور آخری مرحلے میں انہوں نے روس کا دورہ کیا تھا۔وزیر خارجہ نے اپنے 4 ملکی دورے کو شٹل دپلومیسی کا نام دے دیاشٹل ڈپلومیسی ایک ثالث کی جانب سے دو یا زائد فریقین کے درمیان شروع کئے گئے مذاکرات ہوتے ہیں جو براہ راست بات چیت کے لیے ناگزیر ہیں۔