قطر(سچ نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہوہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں صحافی جمال خشوگی کے قاتلوں کو ان کے جرائم کی سزا دلانے پر زور دیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہاختلافات سے خلیجی ممالک اپنے دشمنوں کو فائدہ پہنچارہے ہیں،جمال خشوگی کا قتل ناقابل قبول ہے، ہم سعودی ولی عہد سمیت دیگر سعودی عہدیداران سے صحافی جمال خشوگی کے معاملے میں ذمہ داران کا احتساب کا تقاضہ کریں گے۔اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کے دورے سے قبل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ مائیک پومپیو 8 روزہ دورے پر عرب ممالک کے دورے پر آئیں ہیں ،اس سے پہلے وہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے ولی عہد کے ساتھ ملاقات کی اور خطے کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا سعودی عرب سمیت ابوظہبی، دوحہ، ریاض، مسقط، کویت، قاہرہ، عمان اور منامہ بھی جائیں گے۔