(سچ نیوز ) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں مبینہ گھپلوں کے انکشاف پر نیب ٹیم نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر چھاپہ مارا اور تمام ضروری ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیب کی چھ رکنی ٹیم نے کافی دیر تک نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود رہی اور ایئرپورٹ حکام سے تفتیش بھی کی۔ نیب ٹیم موبائل جیمرز گاڑی بھی اپنے ہمراہ لائی تھی جس کی وجہ سے ہوائی اڈے کے ملازمین اور افسران کے موبائل کام نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے جس کا افتتاح یکم مئی 2018 کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا۔ اس ایئرپورٹ کی لاگت میں مبینہ طور پر کئی گنا اضافہ اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔