اسلام آباد: (سچ نیوز) قومی احساتب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں فیلگ شپ ریفرنس کے فیصلے کو چینلج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں اجلاس میں سینئر قانونی ماہرین، متعلقہ ڈی جیز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد فیلگ شپ کیس میں معزز احتساب عدالت اسلام آباد کے فیصلے کیخلاف قومی احتساب بیورو نے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔
چیئرمین نیب نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی کہ مکمل تیاری، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق فیلگ شپ کیس میں معزز احتساب عدالت اسلام آباد کے فیصلہ کی مصدقہ نقل حاصل کر کے نواز شریف کی بریت کے فیصلے کیخلاف بروقت دائر کی جائے۔
خیال رہے کہ فلیگ شپ ریفرنس سابق وزیراعظم نواز شریف کی آف شور کمپنیوں سے متعلق ہے اور انہی کمپنیوں میں ایک کمپنی کیپٹل ایف زیڈ ای تھی جس میں نواز شریف کمپنی کے چیئرمین تھے۔ اسی کمپنی کی چیئرمین شپ کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔