نئی دہلی (سچ نیوز) سابق بھارتی کرکٹر و ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپورسرحد کھولنےکی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کی دعوت ملنےکی تصدیق بھی کردی ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم ہاو¿س سے جمعے کو کرتارپورسرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت کی کال موصول ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’اگر بھارتی حکومت نے اجازت دی تو وہ اس تقریب میں ضرور جائیں گے،اور اس تاریخی موقع کاحصہ بننا ان کے لیے فخر کا باعث ہوگا‘۔خیال رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان کی تجویز پر بھارتی کابینہ نے کرتار پور راہداری کھولنے کی منظوری دی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بھارتی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھولنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ راہداری کھولنے پر پاکستان اور بھارت کا اتفاق ہے تاہم بارڈر کب کھولا جائے گا، اس بات کا فیصلہ دونوں ممالک بات چیت میں طے کریں گے۔جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی ہے۔سشما سوراج نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے ہرسیمرات کور بادل اور ایچ ایس پوری شرکت کریں گے۔
نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپورسرحد کھولنے پر تقریب میں شرکت کی دعوت لیکن کیا اب وہ آئیں گے یا نہیں؟ بھارت سے ایسی خبرآگئی کہ یقین کرنا مشکل
نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپورسرحد کھولنے پر تقریب میں شرکت کی دعوت لیکن کیا اب وہ آئیں گے یا نہیں؟ بھارت سے ایسی خبرآگئی کہ یقین کرنا مشکل
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026