کابل(سچ نیوز)افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ریڈیو سٹیشن میں گھس کر لائیو پروگرام کرنے والے 2صحافی اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیئے ،کسی بھی تنظیم نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام 6بجے کے قریب 2 نامعلوم مسلح افراد ریڈیو سٹیشن کے دفتر میں داخل ہوئے اور دو رپورٹرز پر فائرنگ کردی جو لائیو پروگرام کررہے تھے تاہم دنوں رپورٹرز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ صوبائی ترجمان جاوید ہجری نے بتایا کہ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں رواں برس صحافیوں پر حملے کا دوسرا واقعہ ہے۔گزشتہ ماہ طالبان نے افغان سیٹیزن صحافی جاوید نوری کو ان کی کار سے بابر نکال کر قتل کردیا تھا۔ سال 2018افغانستان میں صحافیوں کے لیے بدترین سال رہا ہے۔کابل میں امریکی سفیر جان باس نے صحافیوں کے قتل پر افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ یہ وقت ہے جب صحافیوں کے خلاف جرائم کا خاتمہ ضروری ہے۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واقعے کو سنگین جرم قرار دیا اور افغان حکام پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ بہتر انداز میں فرائض انجام دے سکیں
نامعلوم مسلح افراد نے ریڈیو سٹیشن میں گھس کر لائیو پروگرام کرنے والے 2 افغان صحافی قتل کردیئے
نامعلوم مسلح افراد نے ریڈیو سٹیشن میں گھس کر لائیو پروگرام کرنے والے 2 افغان صحافی قتل کردیئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026