لاہور: (سچ نیوز) پہلے 10 کلو میٹر تک کرایہ 20 ،اسکے بعد 10 روپے اضافے کا امکان، سپیڈو بسوں میں کارڈ کے بجائے کرایہ دیکر سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا
محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے اضافے کی تجویز تیار کرلی جبکہ سپیڈو بسوں میں کارڈ کے بجائے کرایہ دیکر سفر کر نے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق مسافروں سے پہلے 10 کلو میٹر تک کرایہ 20 روپےوصول کیا جائے گا لیکن 10 کلومیٹر کے بعد کرائے میں 10 روپے اضافے کی تجویز ہے ۔ ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرائے میں اضافے سے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کی مد میں کمی آئے گی، سپیڈو بسوں میں بھی بغیر کارڈ سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مسافر اب کرایہ ادا کر کے سفر کرسکیں گے ۔