اسلام آباد (دچ نیوز)نیب کی حراست میں رہنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ قمر اسلام نے انکشاف کیاہے کہ کیمپ جیل میں قید میاں جاوید کی لاش کو ہتھکڑ ی لگا کر جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جیونیوز کے پروگرام ”آج شہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ قمر الاسلام نے کہا کہ نیب نے 60دن کے ریمانڈ میں مجھ سے صرف دو گھنٹے کی تفتیش کی ، علیم خان کی گرفتاری تواز ن قائم رکھنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا بھی کوئی قصور نہیں بلکہ نیب قانون میں سقم ہے جو ایک آمر کے دور میں بنایا گیا تھا ۔