نئی دہلی (سچ نیوز)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی الیکشن جیتنے کیلئے مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے،مودی سرکار نے اندرونی دباؤ، تقسیم اور خراب پرفارمنس پر پردہ ڈالنے کیلئے لائن آف کنٹرول پرجھوٹی سرجیکل سٹرائیک اور پاکستان کیخلاف جنگی جنون ابھارنے کا ڈرامہ شروع کردیا ہے۔بی جے پی کے اپنے رہنما سبرامنیم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انتخابات کارکردگی پر نہیں بلکہ جذبات پر جیتے جاتے ہیں۔سبرامنیم نے مودی سرکار کو انتخابی مہم میں کارکردگی کے بجائے ہندو اِزم ابھارنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بھارت میں ہندو انتہا پسندی کو اور بڑھاوا دیں گے اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کریں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں رواں برس اپریل مئی کے دوران عام انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔مودی سرکار کو عام انتخابات میں شکست کا خوف ہے کیوں کہ 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کو ریاستی انتخابات میں بڑا دھچکا لگا ہے اور ان کی انتہا پسندی ریاستی انتخابات میں پارٹی کو لے ڈوبی ہے۔ریاستی انتخابات میں راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی شکست سے دوچار ہوئی ہیاور وہاں کانگریس کو کامیابی ملی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں الیکشن قریب آتے ہیں مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف بیان بازیوں میں تیزی آجاتی ہے اور مذہبی انتہاپسندی کو ہوا دے کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔دوسری طرف کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ 2019 انتخابات میں بدعنوانی، بیروزگاری اور لوگوں کی عام پریشانیاں بڑے ایشو ہوں گے، رام مندر ہمارے ایجنڈا میں شامل نہیں ہے۔
مودی سرکار کو عام انتخابات میں شکست کا خوف ،بھارتی الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا
مودی سرکار کو عام انتخابات میں شکست کا خوف ،بھارتی الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026