نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 6 ماہ کیلئے صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطا بق مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں مزید6 ماہ کیلئے صدارتی راج کے نفاذکافیصلہ کیا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں گورنرراج کی مدت آج ختم ہورہی ہے،دلی سرکارنے صدارتی راج کیلئے گورنرستیاپال ملک کی سفارشات منظورکرلیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں کل سے صدارتی راج نافذہوگا۔واضح رہے کہ مقبوضہ علاقے19جون سے براہ راست دہلی کی عملداری میں ہیں جب بی جے پی نے محبوبہ مفتی کی کٹھ پتلی مخلوط حکومت کی حمایت واپس لی اور علاقے میں گورنر راج نافذ کیا گیا۔آج گورنر راج کی 6 ماہ کی مدت پوری ہو گئی ہے۔