لندن(سچ نیوز)یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے بریگزٹ منصوبے کو آگے بڑھانے والوں کے لیے جہنم میں خاص جگہ ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکار سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے بریگزٹ معاملے پر کسی بھی معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی صورت میں یورپی یونین شمالی آئرلینڈ اور ریپبلک آئرلینڈ کے درمیان کسی آہنی سرحد کی مخالفت پر زور دے گا۔ڈونلڈ ٹسک اور ریپبلک آئرلینڈ کے وزیراعظم کی حتی الامکان کوشش ہے کہ کسی ڈیل کے بغیر بریگزٹ کا معاہدہ طے پا جائے۔دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد آئرش وزیراعظم نے مائیک اپنے سامنے کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ آپ کو خوفناک مشکل میں ڈال دے گا جس پر ڈونلڈ ٹسک نے بھی ان کے جملے کی تائید کی۔
منصوبہ بندی کے بغیر بریگزٹ معاہدہ آگے بڑھانے والوں کے لیے جہنم میں خاص جگہ ہو گی: صدر یورپی یونین ڈونلڈ ٹسک
منصوبہ بندی کے بغیر بریگزٹ معاہدہ آگے بڑھانے والوں کے لیے جہنم میں خاص جگہ ہو گی: صدر یورپی یونین ڈونلڈ ٹسک
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026