اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یوٹرن کے حوالے سے اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی دولت چھپانے کے لیے جھوٹ بولنا چور کی نشانی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہنا ہے کہ منزل تک پہنچنے کے لیے ”یوٹرن“ لینا ایک لیڈر کی پہچان ہے جبکہ غیر قانونی دولت چھپانے کے لیے جھوٹ بولنا چور کی نشانی ہے۔
عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جیسے جھوٹ کا سہارا لے کر چوری کا مال بچانے کی کوشش کرنا بے ایمانوں کا شیوہ ہے، اسی طرح اپنے مقاصد کے حسول کیلئے یوٹرن کی آپشن استعمال کرنا عظیم قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔
جیسے جھوٹ کا سہارا لیکر چوری کا مال بچانے کی کوشش کرنا بے ایمانوں کا شیوہ ہے اسی طرح اپنے مقاصد کے حصول کیلئے "یوٹرن" کی آپشن استعمال کرنا عظیم قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 18, 2018
جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یوٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب رہنما نہیں ہوتا اور جو یوٹرن لینا نہیں جانتا، اس سے بڑا بے وقوف لیڈر کوئی نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا تھا۔