اسلام آباد (سچ نیوز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے کہاہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کا ماحول نہیں ہے ، زلفی بخاری ملک میں سرمایہ کار ی لاسکتے ہیں۔اے آروائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور “ میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ رلفی بخاری جہاں کاروبار کررہے ہیں ، وہا ں سے وہ ملک میں سرمایہ کاری لاسکتے ہیں، زلفی بخاری شوکت خانم میں عمران خان کی مدد کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا ماحول نہیں ہے، مختلف اداروں میں اصلاحات کیلئے قانون سازی لیکر آئیں گے اور جب قانون سازی میں رکاوٹیں آئیں گی تو اپوزیشن بے نقاب ہو جائیگی ۔