اسلام آباد (سچ نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ کوئی ادارہ اگر یہ سمجھے کہ ہم سارا کچھ کرلیں گے تو ایسا نہیں ہوتا ، ملک میں بے نامی اکاﺅنٹس لاکھوں کی تعداد میں ہیں، کیاجعلی اکاﺅنٹس میں کسی دوسرے شخص کو بھی نشانہ بنایاگیاہے؟جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ملک میں بے نامی اکاﺅنٹس لاکھوں کی تعداد میں ہیں، جعلی اکاﺅنٹس کے حوالے سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی، کیا جعلی اکاﺅنٹس میں کسی دوسرے شخص کو بھی نشانہ بنایاگیاہے؟ انہوں نے کہاہے کہ ہر دور میں پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں ہوئیں ہیں، ہم نے افتخار چودھری کاجوڈیشل ایکٹوازم بھی دیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نیک نیتی سے فیصلے کرتے ہیں لیکن غلطیاں ہوجاتی ہیں ، یہ باتیں جو ہم آج کررہے ہیں ، یہ باتیں ہم پرویز مشرف اورضیاءالحق کے دور میںبھی کرتے تھے ، ہم اداروں کااحترام کرتے ہیں اور ان کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں لیکن اگر کسی ایک شخص یا ادارے کایہ گمان ہوکہ وہ سارے مسائل حل کرلے گا تو اس حوالے سے مارشل لاءلگا کر بھی دیکھے جا چکے ہیں، ہم یہ کہ رہے ہیں جس کاجوکام ہے ، اسے کرنے دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ احتساب ایک باقاعدہ عمل ہے ، اعتدال کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے ، کوئی ادارہ اگر یہ سمجھے کہ ہم یہ سارا کچھ کرلیں گے تو ایسا ہوتا نہیں ہے ۔