بیجنگ(سچ نیوز)چین کے شہر سائناسٹی ایرینا میں 68ویں مس ورلڈ مقابلے کا انعقاد ہوا، جس میں میکسیکو کی 26 سالہ وینیسا پونس دی لیون فاتح قرار پائی ہیں اور ’مس ورلڈ2018ء‘ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق رواں سال اس مقابلے میں 117ممالک کی حسیناﺅں نے شرکت کی۔ تھائی لینڈ کی ماڈل نیکولین پشپا مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں۔مس ورلڈ ویب سائٹ کے مطابق وینیسا پونس دی لیون نے ‘انٹرنیشنل بزنس’ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ بچیوں کے لیے کام کرنے والے ایک فلاحی مرکز کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔وینیسا کو مس ورلڈ کا تاج گزشتہ سال کی مس ورلڈ مانوشی چھلر نے پہنایا۔ واضح رہے کہ مانوشی چھلر 16 سال بعد دوسری بھارتی حسینہ تھیں جو مس ورلڈ بنیں۔ اس سے قبل 2000ءمیں پریانکا چوپڑا نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔