لاہور: (سچ نیوز ) فٹبال چیمپئنز لیگ میں لیور پول نے حریف کریونا کلب کو چار صفر کی شکست سے دوچار کیا، سپر سٹار محمد صلاح نے دو سکور سے اپنے گولز کی ففٹی مکمل کر لی۔ بارسلونا نے انٹرمیلان کو بھی میدان بدر کردیا، سٹائلش پلیئر گیرتھ بیل گول کئے بغیر ہی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
فٹبال کے میدانوں میں چیمپئنز لیگ کے مقابلے جاری، گروپ سی کے کلب لیورپول نے حریف کروینا زیزڈ کو 0-4 سے شکار کیا۔ مصری سپر سٹار محمد صلاح نے دو خوبصورت گول سکور کیے، کلب کی اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ ٹیم کی طرف سے گولز کی 50 مکمل میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بارسلونا اور انٹرمیلان کا میچ پڑا، بارسا کی ٹیم زخمی لیونل میسی کے بغیر بھی مدمقابل پر چھائی رہی اور دو صفر سے دو دو ہاتھ کئے۔
ادھر ریال میڈرڈ نے وکٹوریہ پلزن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی طرف سے کریم بیزیما نے اپنے گول سے کامیابی کی بنیاد رکھی، ساتھ ہی اپنے گولز کی تعداد بھی 57 کر لی۔ سٹائلش پلیئر گیرتھ بیل گول کئے بغیر ہی توجہ کا مرکز بنے رہے۔