اسلام آباد(سچ نیوز) فلم نگری میں اداکاروں اور اداکاراﺅں کی بعض جوڑیاں اتنی مقبول ہوتی ہیں کہ لوگ انہیں حقیقی ہم سفر سمجھنے لگتے ہیں، جیسا کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور کاجل کی جوڑی، مگر فلم نگری تو سراپا صناعی ہے۔ گو اس نگری میں اداکاروں اور اداکاراﺅں کے باہم معاشقوں کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک جوڑی بے حد مقبول ہوئی ہو، پردہ سکرین پر انہوں نے بھرپور رومانوی مناظرعکسبند کروائے ہوں لیکن حقیقت میں کبھی ایک دوسرے سے محبت نہ کی ہو۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ جوڑیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو پردہ سکرین پر تو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار نظر آئے لیکن حقیقی زندگی میں وہ ایک دوسرے کے دوست تو رہے مگر کبھی ایک دوسرے سے محبت نہیں کی۔ان میں پہلی جوڑی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی ہے۔ جب ان کا ڈرامہ ہمسفر آیا تو یہ جوڑی اس قدر مقبول ہوئی کہ لوگ انہیں حقیقت میں میاں بیوی خیال کرنے لگے مگر اصل میں شادی تو دور کی بات، ان دونوں اداکاروں کا کبھی محبت کا تعلق بھی نہیں رہا۔ ہاں دوست کی دوست سے محبت کی بات الگ ہے، اور دوستی تو ان دونوں میں بھی بہت ہے۔