تل ابیب(سچ نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین نے کہاہیے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں آئندہ ہفتے اْس قانون کے حوالے سے ابتدائی رائے شماری ہو گی جس کے تحت اسرائیلیوں کے قتل یا قتل میں شرکت کے ذمّے دار ٹھہرائے گئے گرفتار فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کی اجازت ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز لیبرمین نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ تین برس کی شدید مزاحمت کے بعد آخر کار آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں آئین اور انصاف کی کمیٹی کے سامنے سزائے موت کے قانون کا بل پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد قانون کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں ابتدائی رائے شماری کے واسطے پیش کیا جائے گا۔ لیبر مین نے واضح کیا کہ مشن کے پایہ تکمیل تک وہ ہر گز نہیں رکیں گے۔قانون کے بل کے لیے لازم ہے کہ وہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں تین مرتبہ غور کے لیے پیش کیا جائے جہاں سے منظوری کے بعد وہ ایک نافذ العمل قانون کی صورت اختیار کر لے گا۔فلسطینی تنظیم برائے آزادی فلسطین (پی ایل او) کے زیر انتظام قیدیوں کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 6500 ہو چکی ہے۔ ان میں 350 بچّے، 62 خواتین، فلسطینی پارلیمنٹ کے 6 ارکان، 500 انتظامی گرفتار شدگان (بنا کسی الزام زیر حراست) اور 1800 مریض شامل ہیں۔ مریضوں میں 700 افراد کو فوری طبّی امداد کی ضرورت ہے۔
فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون آئندہ ہفتے زیر بحث آئے گا : اسرائیل
فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون آئندہ ہفتے زیر بحث آئے گا : اسرائیل
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026