کوالا لمپور (سچ نیوز) ملائیشیا کے بادشاہ اور ریاست کے سربراہ سلطان محمد پنجم نے روس کی بیوٹی کوئین سے شادی کرلی۔ 49 سالہ ملائیشین بادشاہ نے 25 سالہ روسی حسینہ سے 22 نومبر کو شادی کی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے 21غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان محمد پنجم نے روس کے دارالحکومت ماسکو کی سابق ملکہ حسن سے شادی کرلی ہے۔ نومبر کو سلطان محمد پنجم کے ڈپٹی سلطان نظرین معز الدین سے ملاقات کی تھی۔
دونوں کی شادی 22 نومبر کو روس میں ہوئی ۔ شادی سے پہلے بادشاہ کی نو بیاہتا دلہن نے اسلام قبول کیا اور ان کا نام ریحانہ رکھا گیا۔
روسی حسینہ اوکسانا ووئیووڈینا نے 2015 میں ماسکو کی بیوٹی کوئین کا ٹائٹل جیتا تھا جبکہ وہ چین اور تھائی لینڈمیں ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔
ملائیشیا کے سلطان محمد پنجم کا تخلص یینگ ڈی پرتوان اگونگ ہے اور ان کا پورا نام تینگ کو محمد فارس پترا ابن تینگ کو اسماعیل پترا ہے۔ ان کی عمر 49 سال ہے جبکہ نو بیاہتا جوڑے کی عمر میں 24 سال کا فرق ہے ۔
ملائیشیا کے سلطان کی شادی کی پرتعیش تقریب روس کے دارالحکومت ماسکو میں 22 نومبر 2018 کو ہوئی جبکہ اس دوران وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر تھے۔
عمران خان نے ملائیشیا کے ڈپٹی سلطان نظرین معزالدین سے ملاقات بھی کی تھی جنہیں پاکستانی میڈیا ملائیشیا کا سلطان قرار دیتا رہا تھا۔