اسلام آباد (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھانے کہاہے کہ ایسا وزیر اعلیٰ پنجاب لگایا گیا ہے جو زخمی بچوں کی عیادت کیلئے ہسپتال جاتاہے اور کہتا ہے کہ مجھے وزیراعظم نے واٹس ایپ کیا ہے کہ ہسپتال جاﺅ ۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھانے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک ایسے بندے کو وزیر اعلیٰ پنجاب لگایا ہواہے جو ہسپتال میں سانحہ ساہیوال کے زخمی بچوں کی عیادت کرنے جاتاہے اور کہتاہے کہ مجھے وزیر اعظم نے واٹس اپ پہ میسج بھیجاہے کہ ہسپتال جاﺅ ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکو سیلفیاں بنوانے کیلئے رکھا ہواہے ، ان کو وزیر اعظم ہاﺅس سے واٹس ایپ پر ایجنڈا آتا ہے ، یہ عمران خان نے کٹھ پتلی رکھے ہوئے ہیں لیکن پنجاب جیسا صوبہ ایک کٹھ پتلی سے نہیں چل سکتا ۔