واشنگٹن(سچ نیوز)امریکہ اور 5 دیگر خلیجی ریاستوں نے طالبان رہنماؤں سمیت 9 افراد کو عالمی دہشت گرد قراردیتے ہوئے پابندیاں عائد کر دی ہیں،پابندیوں کاسامنا کرنے والوں میں 2 پاکستانی ،7طالبان ،2 ایرانی شامل ہیں،دہشت گرد قرار دیئے جانے والے ان 9 افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ ایران اور طالبان کے ساتھ مل کر افغان حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیررسٹ فنانسنگ ٹارگیٹنگ سینٹر(ٹی ایف ٹی سی ) نے طالبان رہنماؤں سمیت 9 افراد کو عالمی دہشت گرد قراردیتےدہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان تمام افراد پر پابندیاں بھی لگادی ہیں،ٹی ایف ٹی سی گروپ میں امریکا، سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔پاکستان سے تعلق رکھنے والوں میں عبدالعزیز اور ابراہیم واحدی شامل ہیں،عبد العزیز منشیات سمگلراور طالبان کوئٹہ شوریٰ سےمنسلک رہا ہےجبکہ ابراہیم پر طالبان کو تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔دہشتگرد قرار دیئے گئے ان افراد میں 2 پاکستانی اور 4 افغان شامل ہیں جنہیں ٹیررسٹ فنانسنگ ٹارگیٹنگ سینٹر (ٹی ایف ٹی سی) کی تمام 7 رکن ریاستوں کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام حکومتوں کو ان کے دائرہ کار کے تحت ان افراد کی جائیدادوں یا جائیدادوں میں کی گئی سرمایہ کاری کو منجمد کرنے کی اجازت دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہدف بنائے گئے افراد میں کچھ ایران کی حمایت سے طالبان کو سہارا دے رہے تھے جبکہ دیگر ایرانی حکومت کے سپانسرتھے۔ٹی ایف ٹی سی نے جن 9 افراد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں ان میں محمد ابراہیم واحدی المعروف جلال شاہ ،عبد العزیز عرف عزیز شاہ زمانی،اسماعیل رضوی ،عبد اللہ صمد فاروقی،محمد داؤد مزمل ،عبد الرحیم منان ،سعد ابراہیم ،حافظ ماجد اور نعیم بریچ شامل ہیں ۔