کراچی(سچ نیوز) بیچاری صبا قمر! نجانے کس سوچ میں گم تھیں کہ سوشل میڈیا پر لکھ دیا ’’پیار کا موڈ ہو رہا ہے!‘‘ بس پھر کیا تھا، اِدھر صبا قمر کے منہ سے یہ الفاظ نکلے اور اُدھر سارے پاکستان سے انہیں رشتے آنا شروع ہوگئے۔صبا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پیلے رنگ کی قمیض میں ایک خوش رنگ کھلے ہوئے پھول جیسی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کا عنوان ہے ’’پیار کا موڈ ہورہا ہے!‘‘ معلوم نہیں صبا کا اس بات سے کیا مطلب تھا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے یہی مطلب لیا کہ اُن کا شادی کا موڈ ہو رہا ہے، اور پھر دھڑا دھڑ انہیں محبت اور شادی کے پیغام بھیجنے لگے۔ایک صاحب نے اپنی بھرپور تیاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ’’جناب، ہم تو ہر وقت محبت کے موڈ میں ہیں!‘‘ایک اور نے شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ’’صبا آپ محبت کے موڈ میں کیسے ہوسکتی ہیں کیونکہ آپ تو خود محبت کا دوسرا نام ہیں۔‘‘اور ایک صاحب نے تو خود کو براہ راست کر دیا، کہنے لگے ’’تو پھر مجھ سے محبت کرو!‘‘اور ایک دل جلے نے سرد آہ کھینچتے ہوئے یہ شعر صبا کی نظر کر دیا ’’وہ پھول ہی کیا جس میں خوشبو نہ ہو، وہ دل ہی کیا جس میں محبت نہ ہو‘‘
صبا قمر نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ انہیں رشتے بھیجنا شروع کردئیے
صبا قمر نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ انہیں رشتے بھیجنا شروع کردئیے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی, پاکستان
Related Content
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026