نئی دہلی(سچ نیوز) ایسا بھی گاہے ہوتا ہے کہ کلاس میں کوئی بچہ پیشاب کے لیے جانے کی اجازت مانگے تو ٹیچر ڈانٹ پلا کر بٹھا دیتے ہیں۔ کچھ طالب علم تو سہم کر بیٹھ جاتے ہیں مگر کچھ باغی طبیعت کے بھی ہوتے ہیں جو اڑ جاتے ہیں۔ اب ایک ایسے ہی باغیانہ مزاج طالب علم کی کہانی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ پر ایک خاتون نے شیئر کی ہے جس نے پیشاب کی اجازت نہ ملنے پر ایسا کام کر ڈالا کہ اس کی ٹیچر کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق صارف نے لکھا ہے کہ ”ہم کلاس میں بیٹھے تھے کہ ہمارے ایک کلاس فیلو نے ٹیچر سے پیشاب کے لیے جانے کی اجازت مانگی لیکن ٹیچر نے منع کر دیا۔“”طالب علم خاموش ہو کر بیٹھ گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ سیٹ پر بے قرار ہونے لگا اور ایک بار پھر ٹیچر سے جانے کی اجازت مانگی۔ اس پر ٹیچر اس پر سخت برہم ہوئی اور کہنے لگی کہ ’تم کوئی بچے نہیں ہو کہ پیشاب کو مثانے میں روک کر نہیں رکھ سکتے۔ ایسا ہے تو پھر ڈائپر پہن کر آیا کرو۔‘ ٹیچر کا یہ کہنا تھا کہ طالب علم کھڑا ہو گیا اور وہیں ٹیچر اور پوری کلاس کے سامنے پیشاب کرنا شروع کر دیا۔ ٹیچر یہ دیکھ کر سکتے میں آ گئی اور لڑکے کو گھسیٹتی ہوئی پرنسپل کے آفس میں لے گئی۔ اس طالب علم کی اس حرکت کے بعد باقی طلبہ نے بھی سکول کے باتھ روم کے حوالے سے انتہائی سخت قانون کو توڑنا شروع کر دیا اور کچھ ہی دنوں بعد تنگ آ کر وہ ٹیچر نوکری چھوڑ کر چلی گئی۔