اسلام آباد: (سچ نیوز) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے۔
مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرما گرم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں بات سننے کی ہمت نہیں، زرداری صاحب کہتے ہیں کہ میں ان کو سکھاتا ہوں، خدا کے لیے ہمیں معاف کر دو، سندھ میں بچے بھوک اور پانی نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں جبکہ سندھ پولیس کے بارہ ہزار اہلکار جرائم میں ملوث ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ ان کا نعرہ تھا ہر پل اور سڑک بے دریغ کھاؤ اس کو ہم آج ٹھیک کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ جس جس نے ملک لوٹا، ایک ایک پیسہ واپس لیں گے اور ماڈل ٹاؤن میں لوگوں پر گولیاں چلانے والے جیل جائیں گے، روک سکتے ہو تو روک لو۔
وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر گھسیٹنے والوں کی محبت دیکھیں، یہ اصل میں قوم کیخلاف یہ مک مکا ہے۔ ان کے دور میں امریکا سے ڈومور کی خبریں آتی تھیں، عمران خان آئے تو امریکا کہتا ہے کہ ہماری مدد کرو