لاہور (سچ نیوز) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ سندھ کوبرباد کردیاگیا، تحریک انصاف والے بچگانہ حرکتیں کرتے ہیں ، حکومت کو عدالتی نظام کوفعال کرناچاہئے۔دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ کرپشن سیاستدان یا غیر سیاستدان کا مسئلہ نہیں ہے ، سوال یہ ہے کہ جرم ہوا یا نہیں ہوا ، ملک کا برا حال ہے لیکن سندھ کو برباد کردیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے بچگانہ حرکتیں کرتے ہیں لیکن جن لوگوں نے ملک کو لوٹاہے، اس کا کو ئی توذمہ دار ہے جو بھی اس کاذمہ دار ہے اس کو سزاملنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عدالتی نظام کوفعال کرناچاہئے ، سندھ میں پہلے ہی رینجرز موجود ہے جس نے بہت اچھاکام کیاہے ۔