لاہور (سچ نیوز) نجی ٹی وی 24 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل کی صفائی پر لگادیا گیا ہے۔24 نیوز نے دعویٰ کیا کہ ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کو جیل کی صفائی پر لگادیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے کمرے کے علاوہ وارڈ کی صفائی بھی کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جہاں انہیں بچوں کو پڑھانے کی مشقت کا کام سونپا گیا ہے ۔ خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بچوں کو پڑھانے کے عوض 5 ہزار روپے کا ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔واز شریف کو 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔