نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔گزشتہ روز بھارتی ریاست گوا میں سڑک پر ہونے والے ایک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا، اس وقت یہ واضع نہیں ہوا تھا کہ اس حادثے کی وجوہات کیا ہیں تاہم اب رپورٹ سامنے آئی ہیں کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت، بالی ووڈ اداکارہ کی گاڑی سے ٹکڑ لگنے کے نتیجے میں ہوئی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان کی بولی وڈ اداکارہ زرین خان کی گاڑی سے ٹکڑ ہوئی، جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تاہم اب تک پولیس نے اس واقع کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔