ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سارا خان بکنی میں کروائے گئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کے نشانے پر رہیں اور اب انہوں نے راکھی ساونت کے ساتھ مل کر برقعے کا ایسا مذاق اڑا دیا ہے کہ لوگ مشتعل ہو گئے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق راوکھی ساونت کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سارا خان نے کہا کہ ”کیوں خواتین ہی کو برقعہ پہننے پر مجبور کیا
جاتا ہے۔ مرد کیوں اپنی آنکھیں ڈھانپ کر نہیں رکھتے۔“سارا خان کی اس بات پر پاس بیٹھی راکھی ساونت تالیاں بجانی شروع کر دیتی ہے اوراس کے موقف کی تائید کرتی ہے۔سارا نے مزید کہا کہ ”خواتین مردوں کو جنم دیتی ہیں چنانچہ ان کی زیادہ عزت کی جانی چاہیے لیکن یہاں معاملہ اس کے الٹ ہے۔“ سارا کی اس انوکھی منطق پر انٹرنیٹ صارفین نے اسے کھری کھری سنا دیں۔ ایک شخص نے سارا کا ماضی کا ایک بیان دہراتے ہوئے کہا کہ ”کوئی ایسی لڑکی سے کیا توقع رکھ سکتا ہے جس نے کہا تھا کہ وہ اپنی چھاتی عطیہ کرنا چاہتی ہے۔“ایک اور صارفین نے اس پریس کانفرنس کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”آپ بچے ہوئے کپڑے بھی مت پہنو، ہم اپنی آنکھوں پر پردہ لگا لیں گے۔“ ایک لڑکی نے لکھا کہ ”اس عورت (راکھی ساونت)کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ایک مسلمان لڑکی کو استعمال کرتے ہوئے مسلمان کمیونٹی کو نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔“