کابل (سچ نیوز) امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوحہ مذاکرات میں طالبان کے ساتھ عبوری حکومت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور انہیں دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ امریکہ کی سب سے پہلی ترجیح ایسے پرامن افغانستان کا قیام ہے جس سے تمام شہری یکساں مستفید ہوسکیں۔زلمے خلیل زاد نے کابل میں صحافیوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ زلمے خلیل زاد نے صحافیوں کو بتایا کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوران طالبان کے ساتھ عبوری حکومت کے قیام کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہم افغان عوام کی خاطر جتنی جلدی ممکن ہوسکا ملک سے تشدد کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کے معاملات کو غیر یقینی صورتحال میں نہیں چھوڑے گا بلکہ اس کیلئے طے شدہ طریقہ کار کو مکمل کرے گا۔
دوحہ مذاکرات میں طالبان سے عبوری حکومت کی بات نہیں ہوئی: زلمے خلیل زاد
دوحہ مذاکرات میں طالبان سے عبوری حکومت کی بات نہیں ہوئی: زلمے خلیل زاد
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026