نیویارک (سچ نیوز) دنیا میں شاید ہی کوئی خطہ ہو جہاں کبھی چوری کی واردات نہ ہوئی ہو۔ لیکن اب تو خلاءبھی محفوظ نہیں رہی اور یہاں بھی چوری کی پہلی واردات کرکے حضرت انسان نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ”ناسا“ تاریخ کے اس پہلے جرم کی تحقیقات کر رہا ہے جس کی تفصیلات یہ ہیں کہ ایک خاتون خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنی ازدواجی ساتھی کی معلومات چوری کرکے ا±ن کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات حاصل کیں۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا جرم ہے جس کا ارتکاب زمین سے باہر کسی مقام پر ہوا ہے۔ خلا نورد این میک لین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ساتھی سمر وورڈن کے بینک اکاﺅنٹس کو ہیک کیا تاہم انہوں نے یہ معلومات حاصل کرکے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، این میک لین اور سمر وورڈن کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے سمر وورڈن نے شکایت فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔
خلا میں بھی چوری ، نئی تاریخ رقم ہوگئی
خلا میں بھی چوری ، نئی تاریخ رقم ہوگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026