اسلام آباد: ( سچ نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کو مزید فعال بنانے کے لیے ماہرین کی تجاویز بہت اہمیت کی حامل ہیں جن کا بغور جائزہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خارجہ پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ، سابق سفیروں، سابق خارجہ سیکرٹریز اور وزارت خارجہ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماہرین اور سفارتکاروں کی جانب سے خارجہ پالیسی کو مزید فعال بنانے کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر سفارتی رابطوں کی تجویز ماہرین کی تجاویز بہت اہمیت کی حامل ہیں جن کا بغور جائزہ لیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، ماہرین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جا