پشاور: (سچ نیوز ) پشاور میں خاتون اسسٹنٹ کمشنرشیر خوار بیٹی کے ساتھ گرانفروشوں کے خلاف میدان میں نکل آئیں، کریک ڈائون میں 5 ماہ کی بیٹی کو بھی ساتھ رکھنے والی خاتون افسر شہریوں کی توجہ کا مرکز بھی بن گئیں۔
پشاور کی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارا تواب نے اپنی شیر خوار بیٹی کے ساتھ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، انہوں نے ہشت نگری، فقیر آباد اور دلازاک روڈ پر مختلف دکانوں کا جائزہ بھی لیا۔
کارروائی کے دوران غیر معیاری اشیاء، صفائی کی کمی، تجاوزات اور قیمتوں میں زیادتی اور سرکاری پرائس لسٹ کی عدم موجودگی کی بناء پر 45 افراد کو گرفتار بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر سارہ تواب کی بیٹی کے ساتھ تصاویر وائرل ہیں انہیں ان کے اس اقدام پر سراہا بھی گیا۔