نیویارک(سچ نیوز) امریکہ میں ایک معروف ماڈل کی حقہ پینے سے موت واقع ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق جینیفر منوز نامی ماڈل اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے گئی۔ وہ لوگ ایک بار میں گئے جہاں ماڈل نے شراب پی اور اس کے بعد حقہ پیتی رہی۔ چند گھنٹے بعد ہی اس کے سینے اور پشت میں درد شروع ہو گیا۔ جب وہ گھر واپس پہنچی تو درد شدید تر ہوتا چلا گیا اور صبح تک وہ کوما میں چلی گئی۔رپورٹ کے مطابق اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور چند گھنٹے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جینیفر کے گردے بھی شدید متاثر ہوئے۔ اس کی موت دل کی انفلیمیشن، ملٹی فوکل نمونیا اور سیپٹک شاک کی وجہ سے ہوئی۔ جینیفر ایک بچی کی ماں تھی۔