اسلام آباد (سچ نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ میں ہمارا موقف شامل نہیں کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے عوام نے نواز شریف کے خلاف فیصلے کو قبول نہیں کیا، اپوزیشن جبر کے نتیجے میں متحد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ مراد علی شاہ کہیں نہیں جارہے ان پر مکمل اعتماد ہے۔