لاہور (سچ نیوز) فی زمانہ ہر دوسرا بندہ ہی ڈپریشن کا شکار نظر آتا ہے، جو لوگ استطاعت رکھتے ہیں وہ ذہنی سکون کیلئے ماہرین نفسیات سے رجوع کرتے ہیں اور بعض لوگ حد سے زیادہ بڑھی ہوئی ٹینشن کے باعث پاگل تک ہوجاتے ہیں۔ جب انسان ذہنی افسردگی کا شکار ہوتا ہے تو وہ خود اور اس کے خیرخواہ اس صورتحال کو ختم کرنے کیلئے بڑے ٹوٹکے کرتے ہیں لیکن اکثر لوگ پریشانی کے دوران اس ماہرِ نفسیات کو بھول بیٹھتے ہیں جو انسان کی شہہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔پاکستان کے مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اسی ماہرِ نفسیات کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرائی ہے جو خالقِ کائنات اور انسان سے ماں سے بھی 70 گنا زیادہ پیار کرتا ہے۔ احمد علی بٹ نے لکھا ” جب آپ افسردہ ہوں تو نماز آپ کی مدد کرے گی ، اگر آپ تنہا ہیں تو قران آپ کی رہنمائی کرے گا اور اگر آپ کی منزل کھو گئی ہے تو دھیان دیں وہ آپ کے ساتھ ہی تو کھڑا ہے، اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے، بس آپ اس سے ایک بار مدد تو مانگیں وہ آپ کی پکار ضرور سنے گا“۔